پاکستانی کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



4/4/2021


پاکستان سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے مستفید ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ اے زائرین کرام آپ جب مولی حسین علیہ السلام کی زیارت کریں تو ان کو مولی علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ دیں کہ مولی حسین علیہ السلام آپ کو مولی علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ آپ میرے گزشتہ گناہ خدا سے شفاعت کر کے معاف کروا دیں میں آئندہ گناہ نہیں کروں گا۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ آپ مولی علی علیہ السلام کو بھی مولی علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ دیں اور ان سے بھی اپنے گناہوں کی مغفرت کے سلسلے میں شفاعت طلب کریں۔
آخر پر مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا اگر ہم ان پاکیزہ ہستیوں کے دربار میں نہ بدلے تو پھر کہاں بدلیں گے۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا قیمتی وقت دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں