حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے یورپین پارلیمنٹ کے وفد سےفرمایا یورپی یونین کےممالک عراق کے ساتھ خاص کراقتصادی میدان میں ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں اس طرح سےکہ جوطرفین کی عوام کے حق میں ہو

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے یورپین پارلیمنٹ کے وفد سےفرمایا یورپی یونین کےممالک عراق کے ساتھ خاص کراقتصادی میدان میں ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں اس طرح سےکہ جوطرفین کی عوام کے حق میں ہو



18/4/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سےاپنے خطاب میں عراق  کی استقلالیت اورخود مختاری  پر تاکید فرماتے ہوئےفرمایا کہ ہروہ  کوششیں جو اس مہم حق کو مد نظر رکھ کرکی جائےوہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اورعراق اوردیگرممالک کے مابین طرفین کی مصلحتوں اور متوازن تعلقات کےحامی ہیں خاص کراقتصادی شعبوں میں۔
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمزید فرمایا کہ ہمیں اس کا احساس ہےکہ عراقی عوام کےساتھ یورپی یونین ہمدردی والا جذبہ  رکھتا ہےاوروہ عراق کی استقلالیت او خود مختاری کو مزید مضبوطی کےخواہاں ہیں لیکن یورپی یونین کے ممالک کھلم کھلا عراق کے ساتھ یا وہ عناصر جوعراق کو اذیتیں دیتے ہیں ان کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے۔
اقتصادی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےبیان کیاکہ اقتصادی  میدان میں اپنےاورعراق  کی عوام کے حق میں عراق کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے اورظاہرہے کہ اس کا فائدہ طرفین کو ہوگا،عراق کے پاس بے پناہ الہی نعمتوں کےخزانے ہیں لیکن اسےاقتصادی مشکلات کا سامنا ہےاور یورپ  میں تجربہ اورکمپنیاں ہیں جب دونوں چیزیں مل جائیں توہم اقتصادی شعبوں میں بھی کچھ کر سکتے ہیں اوراس سے  طرفین کا فائدہ ہوگا موت کا بازارگرم کرنے کے بجائےاس طرف دھیان دینا چاہئے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے صاف و شفاف سیاست اور  راستے اپنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہت ساری مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے، انہوں نےمزید کہا کہ یورپی عوام کو سمجھنا چاہئےاوراسے بخوبی واقفیت رکھنا چاہئےکہ ان کےمتعدد سیاسیوں نےمختلف ذرائع سےاسلحوں کی تجارت کرکےاوراسلحوں کوعام کرکےجنگوں کی فضا عام کی ہےاورخطے کے جو پیچیدہ حالات ہیں ہم  اس میں اصلاح کے تئیں کسی بھی طرح سے پرامید نہیں ہیں، ہم عراق کو کسی بھی طرح کی منافست،اثر اندازی کا میدان بنانےکے حامی نہیں ہیں بلکہ عراق کو اس سے دوررکھنے کے متمنی ہیں   اسی لئے خطےبلکہ پوری دنیا میں متوازن سیاست کی دعوت دیتے  ہیں کسی مستقل اور خودمختار ملک کےحق  میں کب درست ہےکہ  کوئی دوسرا ملک اس پراپنا ایجنڈا تھوپے۔
موصوف نےمزید بیان کیا کہ لوگوں کی تاریخ انکی شناخت و پہچان کا احترام کیا جانا چاہئےاورہماری نظروں میں ہے کہ عراق میں اس حوالے سےکھیل کھیلنےکی کوششیں کی جا رہی ہیں جو بہر صورت نہ قابل قبول ہیں۔
اپنی جانب سے آئےہوئےوفد نےموصوف کا شکریہ ادا کرتےہوئے  عراق کےحوالےسےاپنے افکارسے موصوف کومطلع کرتےہوئے  بیان کیا کہ ان کا عراق کا دورہ اسی غرض سے ہے کہ وہ عراق اور یورپ کےمابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے پرعمل کریں۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں