پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



11/5/2021


کراچی سے آئے ہوئے وفد نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا توبہ میں تاخیر کرنا بہت بڑے گھاٹے کا سبب ہو سکتا ہے۔کیونکہ ہو سکتا ہے انسان کی موت واقع ہو جائے اور اس کو توبہ کا موقع ہی نہ ملے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
آخر پر آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں