مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں ادارہ نداء جینیوا کے بین الاقوامی مشیر

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں ادارہ نداء جینیوا کے بین الاقوامی مشیر



11/6/2021


اسلام انسانیت اورمعاشرے کی خدمت کی رغبت دلاتا ہے،لازمی ہے کہ  میدان عمل میں ہمارا ظاہروباطن ایک ہو  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ-  سنجارمیں جو ظلم ہوا عصر جدید میں اسکی مثال بہت کم ہے، ہم نےایزیدیوں کے ناموس کی حفاظت کی بھرپور کوشش کی ہے 


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں ملاقات  کو آئےادارہ نداء جینیوا کے بین الاقوامی مشیراورمذکورہ ادارے کے عراق میں مسؤل عاطف حمید صاحب اورانکےہمراہ وفد کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں میں ارشاد فرمایا کہ اسلام  انسانیت اورمعاشروں کی خدمت اورقول پرعمل  کو مقدم رکھنےکی  رغبت دلاتا ہےاورلازمی ہے کہ میدان عمل میں ہمارا ظاہر و باطن  ایک ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ نجف اشرف ان شاء اللہ  ہمیشہ پورے عراقی معاشرے کےلئےجائےامان بنا رہیگا اورہم ہم وطنوں کےدرمیان کبھی کوئی فرق نہیں کرتے۔
اپنی جانب سےمذکورہ وفد نےقیمتی وقت دینےپرمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا اورفرمایا کہ نجف اشرف میں مرجعیت صدائےعقل و قلب کی ترجمان ہےانہوں نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت  میں عراق  میں اپنےاعمال کی تفصیلات  بھی پیش کی۔
 اسی ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی  دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی مذکورہ وفد  سےملاقات میں مہاجرین کی مشکلات کو ختم کرنے،انکی گھروں کی طرف واپسی اور ان کے شہروں کی آباد کاری کےموضوع زیرگفتگوآئے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مختلف عراقی گروہوں کی  علمی و ثقافتی میراث کی حفاظت پرتاکید فرماتےہوئےکہا کہ عراق  کےوسط اورجنوب کے فدائیان مرجعیت نےداعش کی طرف سے  غصب کئےگئےعلاقوں کی آزادی اوروہاں اپنےبھائیوں کےلئے  قربانیاں پیش کی ہیں۔
انہوں نےفرمایا کہ سنجارمیں جو ظلم ہوا عصرجدید  میں اسکی مثال  بہت کم ہےاورہم نےایزیدیوں کے ناموس کی حفاظت کی بھرپور کوشش کی ہے۔
مذکورہ وفد نےعراق کےمختلف صوبوں میں اپنی خدمات کی تفصیلات  موصوف کی خدمت میں پیش کی اورحسن استقبال پران کا شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں