وزیراعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی جناب زلفی بخاری کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی جناب زلفی بخاری کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



6/7/2021


اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم جناب عمران خان کے سابق معاون خصوصی  سید ذوالفقار عباس بخاری نے  اپنے وفد سمیت        
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے معزز مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق اور پاکستان کے  درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتےہوئےمزید بہتر  سے بہتر ہو سکیں۔ اس کے لیےمشترک کوششیں کرنی چاہیئں اور اس طرح عوام کی خدمت  کا سلسلہ جاری رکھنا فریضہ ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےدونوں ملکوں کے  درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہترکرنےپرتاکید فرماتےہوئے  کہا کہ اس سےدونوں ملکوں کی اقتصاد اورتجارت کو فروغ  ملےگا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق کےلئےضروری ہے۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے یہ بھی فرمایا کہ حکومتی عہدیداروں اورذمہ داروں کو یہ پتہ ہوناچاہئےکہ ان کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے  اورانکی امانت ہے۔
اس ملاقات میں جناب زلفی بخاری نے موجودہ حکومت کی طرف سے  زائرین کے لیے مستقبل قریب میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو تفصیل سے بیان فرمایا اور اپنی جانب سےمحترم مہمان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اورحسن استقبال پرشکریہ ادا کیا۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم جناب عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجت الاسلام شیخ علی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں