جناب علی اصغر علیہ السلام کی منت سے مشکلات کا حل

جناب علی اصغر علیہ السلام کی منت سے مشکلات کا حل



25/7/2021


حجت الاسلام علامہ مصدق حیدر تقوی حفظہ اللہ کی اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

 حجت الاسلام علامہ مصدق حیدر تقوی حفظہ اللہ جو کہ برطانیہ میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل ہیں، نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا۔

اس ملاقات میں جب زائرین نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے اپنی  دنیاوی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے،مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ان پریشانیوں کا راہ حل دریافت کیا تو جواب میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ آپ اپنی مالی  استطاعت کے مطابق جناب محسن علیہ السلام اور جناب علی اصغر علیہ السلام کے لیے منت مانیں کہ اگر ہماری یہ مشکل ختم ہو جائے تو ہم یہ رقم غریب شیعہ مومنین کو دیں گے،اور اس کا ثواب آپ مولی علی اصغر علیہ السلام اور جناب محسن علیہ السلام کو ہدیہ کریں۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے یہ بھی فرمایا کہ ایک ایک مشکل کےلیے آپ الگ الگ یہ منت مانیں۔
انشاء اللہ خداوند متعال بحق جناب علی اصغر علیہ السلام و جنابِ محسن علیہ السلام آپ کی مشکلات کو ختم فرمائے گا۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں