امریکہ تنزانیہ جرمنی اور پاکستان سے آۓ ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

زیارت صرف صرف صرف قربة إلى الله ہو

امریکہ تنزانیہ جرمنی اور پاکستان سے آۓ ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



16/8/2021


امریکہ تنزانیہ جرمنی اور پاکستان سے آۓ ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا زیارت صرف صرف صرف قربة إلى الله ہو۔لہذا انسان زیارت کا مقصد اپنی حاجات کو نہ بنائے۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے یہ بھی فرمایا  کہ خدا وند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو متقی بنائے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرے کہ اس نے اپنے اعضاء و جوارح سے کیا کیا انجام دیا ہے۔
اگر اس سے گناہ سرزد ہوا ہے تو خداوند متعال سے توبہ کرے اور اگر کسی پر ظلم و زیادتی کی ہے تو اس سے معافی مانگے تاکہ آخرت کی ذلت سے محفوظ رہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں