پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



15/8/2021


پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ پاکستان کی محبت آپ کے خون میں شامل ہے اور پاکستان  کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا پاکستان کی مخلصانہ خدمت سب عہدیداران کا فریضہ ہے۔
دوسری جانب آئے ہوئے معزز مہمان پاکستانی ائیر وائس مارشل نے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی تعاون اور اس حوالے سے پاکستانی کاوشوں کو بیان کیا۔
جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے،اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی مستحکم کیا جائے۔

آخر پر پاکستان کے ائیر وائس مارشل ندیم اختر نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں