حجت الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

حجت الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



22/8/2021


اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن،سچ ٹی وی کے سرپرست اعلیٰ، الفجر یونیورسٹی کے مؤسس اور مدرسہ امام خمینی کے پرنسپل علامہ افتخار حسین نقوی نجفی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے  لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے  اور دنیا کے سامنے کردار سے اسلام کا روشن چہرہ پیش کیا جائے،جیسا کہ اس سلسلے میں آپ اور آپ جیسے علماء اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب علامہ سید افتخار حسین نقوی حفظہ نے میراث اور طلاق کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کے متعلق تفصیلات بھی بیان فرمائیں۔اس بل کو پیش کرنے، اس کی متابعت کرنے اور اس راہ میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات کو بھی بیان فرمایا۔

مزید برآں علامہ سید افتخار حسین نقوی حفظہ اللہ نے الفجر یونیورسٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کو آگاہ فرمایا۔جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے آپ کی تمام تر کاوشوں کو سراہتے ہوئے آپ کی مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے اور آپ کی صحت کے لیے دعا فرمائی۔

آخر پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نجفی حفظہ اللہ نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں