مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت حوزہ علمیہ نجف اشرف ، امت مسلمہ خصوصا مذہب اہل بیت علیھم السلام کا عظیم نقصان ہے

مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت حوزہ علمیہ نجف اشرف ، امت مسلمہ خصوصا مذہب اہل بیت علیھم السلام کا عظیم نقصان ہے



6/9/2021


فرزند مرجعیت  حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی  دام عزہ    نے  کربلاء معلیٰ  اور پھر نجف اشرف میں  مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ  سید سعید الحکیم طاب ثراہ  کی تشیع جنازہ میں شرکت   فرمائی  ، انہوں نے صحافیوں سے اپنے  بیان میں پہلے    حضرت امام زمانہ عج  ،امت مسلمہ  خصوصا اہل بیت علیھم السلام  کے پیراکاروں  کی  خدمت  میں  تعزیت  پیش کی بعدہ  اپنے  بیان میں   مرجع عظیم  کی  رحلت  کو عظیم نقصان قرار  دیا  انہوں  نے  فرمایا  کہ  مرجع عظیم  کی  رحلت  حوزات علمیہ  خاص  کر حوزہ  علمیہ  نجف اشرف   ،عمومی طور  پر پوری امت  مسلمہ  خاص  کر مذہب اہل بیت علیھم السلام  کے پیروکاروں  کے لئے  بڑا نقصان  ہے   وہ   نہ  کہ صرف فقیہ یا عالم یا مربی تھے  بلکہ  اس کے ساتھ ساتھ   ایک  سرپرست  اور والد جیسی  شفقت  رکھتے  تھے اپنی پوری زندگی  دین و مذہب  کی  خدمت  اور اسکے دفاع  میں صرف کی ، انکی رحلت  سے حوزہ علمیہ  نجف اشرف بلکہ پوری دنیا میں اہلبیت  علیھم السلام  کے چاہنے والوں میں سوگ ہے۔
موصوف  نے مزید فرمایا  کہ    مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ  کی  رحلت  سے  حوزہ  علمیہ  نجف اشرف    نے  اپنے ستونوں  میں سے ایک ستون  کو کھو دیا  ہے  ، انہوں  نے  اپنی  تالیفات  کے ذریعہ  اہل علم و دانش  کی  عظیم خدمت  کی ہے   انکی مؤلفات  آنے  والی  نسلوں  کے لئے  نایاب تحفہ ہے  ، ہم نے انکی رحلت سے  حقیقی اسلامِ محمدی  کا ایک مدافع کھو دیا  ہے  ۔ خدا انہیں انکے اجداد  محمد و آل  محمد علیھم کے  ہمراہ جنت میں بلند مقام  نصیب  کرے۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں