حجت الاسلام علامہ غلام محمد سلیم نجفی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

حجت الاسلام علامہ غلام محمد سلیم نجفی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



5/10/2021


مدرسةالمہدی (کراچی) کے پرنسپل حجت السلام علامہ غلام محمد سلیم نجفی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حجت الاسلام علامہ محمد غلام سلیم نجفی حفظہ اللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔
دوسری جانب حجت الاسلام علامہ غلام محمد سلیم نجفی حفظہ نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر نجف اشرف سے اردو زبان میں نکلنے والے رسالہ صوت النجف کے بارے میں فرمایا کہ یہ رسالہ مختصر اور بہت مفید ہے۔
آخر پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں