مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں خاندانِ حکیم سے وابستہ علماء کرام کا خصوصی وفد

مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں خاندانِ حکیم سے وابستہ علماء کرام کا خصوصی وفد



10/10/2021


حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم (طاب ثراہ) کے خاندان سے وابستہ علماء کرام پر مشتمل خصوصی وفد کا اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں خیر مقدم فرمایا۔
مذکورہ وفد نےمرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کا ان کی محبتوں اوران کی تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ خاندانِ حکیم نےپورےعرب ممالک خاص کرعراق کوکمنیوسٹ اور بے دینی سے محفوظ رکھا حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم طاب ثراہ نےکمنیوسٹ کے خلاف فتوی دیا تھا کہ یہ کفر والحاد ہے اس کے سبب عراق کی آنے والی نسلوں  کو کمنیوسٹوں سے محفوظ کردیا اگرچہ اس مظلوم سید کو اس وظیفہ شرعی کے ادا کرنے میں اپنے خاندان کے تقریبا ستر(۷۰) شخصیتیوں کی قربانی دینا پڑی جن میں سےاکثرکے جنازے بھی خاندان کو نہیں ملے، اسی طرح مستقبل میں بھی یہ عظیم خاندان، علم ،دین و عقیدے کے مدافع ،دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنےاورامت کی خدمت کا مرکز بنا رہےگا۔
انہوں نے فرمایا کہ مرجع عظیم کی تشییع جنازہ نے لوگوں کو آیۃ اللہ  العظمیٰ سید محسن الحکیم(طاب ثراہ) کی تشییع جنازہ کی یاد تازہ کر دی کہ نجف اشرف کی سڑکیں اور گلیاں عزائی نعروں کے ساتھ سوگواروں سے پُر تھیں۔
مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ خاندان بنی ہاشم اورعلوی سادات دنیا کا سب سے بڑا قبیلہ ہے جبکہ انہوں نے ہر زمانے میں ظلم،ہجرت ،دہشت گردی ،حکومتوں ،ملکوں ،نطاموں کے ظلم و بربریت کا سامنا کیا ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہی خاندان سب سے بڑا رہے گا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں