زیارت اربعین میں عرب کی وہ تمام اچھی خاصیتیں اور خصلتیں جسے اسلام نے بھی بڑھاوا دیا ہے سب آپ کو مل جائیں گی

زیارت اربعین میں عرب کی وہ تمام اچھی خاصیتیں اور خصلتیں جسے اسلام نے بھی بڑھاوا دیا ہے سب آپ کو مل جائیں گی



13/10/2021


مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین ،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسی ضمن میں موصوف نے دیوانیہ میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ تمام عربی خصلتیں اور صفات کہ جس کو اسلام نے بڑھاوا دیا ہے جیسے کرم ،ضیافت ،ناموس  کی حفاظت ، بہادری  سب اس حسینی سفر میں ملیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ زیارت اربعین ہمیشہ شیعوں کی قوت و طاقت کا مظہر رہے گا ساتھ ساتھ پورے معاشرے کی اصلاح کے لیے یہ ایک بہترین موقع بھی ہے ۔
پوری دنیا کی نظریں اس زیارت پر ٹکی رہتی ہیں لہٰذا ہمیں اس کا صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا تک حقیقی اسلام محمدی اور اہل بیت علیہم السلام کے دین کو پہنچانے کی بھر پور کوشش کرنا چاہیے ۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں