مرکزی دفتر نجف اشرف کا قندھار افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت

مرکزی دفتر نجف اشرف کا قندھار افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت



19/10/2021


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق  نے قندھار افغانستان میں ہوئے  دہشت  گردانہ  حملے  کی سخت  مذمت  کرتے ہوئے  رسمی بیان جاری کیا ہے  
(بیان کا اردو ترجمہ  )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي لا يحمد على مكروه سواه، والصّلاة والسّلام على المبعوث رحمة للعالمين محمّد وآله الطّاهرين، واللعنة الدّائمة على أعدائهم إلى يوم الدّين.
قال الله سبحانه: (الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
 ہمیں انتہائی دکھ اور تکلیف کے ساتھ اس خوفناک مجرمانہ دہشت گردانہ  حملے  کی خبر ملی کہ جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی عبادت گذار قندھار کی مسجد  میں شہید اور زخمی ہوئے  چند روز قبل بھی  قندوز کی مسجد میں مجرمانہ حملے  ہو چکے تھے  فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
عام طور پر عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک  کے لئے  ضروری ہو گیا  ہے کہ  اپنی انسانی  ذمہ داریاں سنبھالیں اور عملی طور پر  جد و جہد کریں تاکہ مظلوم افغان عوام کے لئےتحفظ فراہم کیا جاسکے۔
ہم اس گھناونے مجرمانہ فعل  کی  شدید مذمت کے ساتھ ساتھ عزیز افغان عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ  کی خدمت  میں  اپنی تعزیت  پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں  کہ  انہیں صبر و سکون کی توفیق سے نوازے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے بیشک وہی سننے والا اور دعاؤں کا مستجا ب کرنے والا  ہے  ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں