حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کےحوزات کی ماں کا درجہ رکھتی ہے

حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کےحوزات کی ماں کا درجہ رکھتی ہے



20/11/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی  دام ظلہ الوارف  نے  مرکزی  دفتر نجف اشرف میں موسسہ زہرا علیھا السلام کےوفد کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سے اپنی  پدرانہ نصیحتوں اور ضرور ی ارشادات میں عراق  کی اہمیت پرگفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق ہی  امام زمانہ عج کی قیادت مبارک  میں عالمی عادلانہ حکومت کا مرکز ہوگا اور پھر یہیں سے پوری دنیا  کے کونے کونے میں عدل وانصاف پھیلایا جائےگا، نجف اشرف کی مقدس زمین،اورمسجد  کوفہ اس عظیم الہی منصوبے کا گواہ بنےگا۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےعلم و حوزہ علمیہ  نجف اشرف کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا  کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا  کےحوزات علمیہ  کی ماں کا درجہ رکھتی ہےاسی سے نکل کر پوری  دنیا کےحوزے وجود میں آئے گویا کہ سب اسکی  شاخیں ہیں، انہوں نےمزید فرمایا کہ علم دو طرح کے ہیں علم ادیان کہ جسکی ذمہ داری حوزہ علمیہ نے  اپنےکاندھوں  پر اٹھا رکھی ہے تاکہ اس علم کے  ذریعہ لوگ اصلاح  نفس کو یقینی  بنائیں اور تقرب  الہی کا راستہ  ہموارکریں دوسرا علم علم ابدان ہے   کہ جسے دنیا کے اسکولوں  کالجوں اور یونیورسٹیوں  میں  پڑھایا جاتا ہے اس علم  کے حصول میں  بدن  کی بھلائی ہےان دونوں علموں میں سے ہرعلم ایک  دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور دونوں ایک  دوسرے  کو مکمل کرتا ہے۔
انہوں نےفرمایا کہ عراق کی تعمیرنوعلمی اصولوں پر کی جائے اورہرشعبے خاص کرعلمی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی کو یقینی  بنایا جائے انہوں  نے  توفیقات میں زیادتی  اورثبات  قدمی کےلئے  بادگاہ ایزدی  میں دعائیں فرمائیں، اپنی جانب سے مذکورہ وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا  انکی  نصیحتوں، ارشادات اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ  ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں