مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مدارس دار الزہراء علیھا السلام کےعہدیدار

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مدارس دار الزہراء علیھا السلام کےعہدیدار



2/12/2021


رسول ؐوآل رسول علیھم السلام ہی کامیابی اور بلندیوں کے  خواہاں مومنین کےلئے ہادی اور نمونہ عمل ہیں


 مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں انکی ہی زیر سرپرستی انوارنجفیہ  فاؤنڈیشن کے ایک ادارے مدارس  دار الزہراء علیھا السلام ( جو کہ یتیم بچوں کی تعلیمی وتربیتی خدمات کے لئے  قائم کیا گیا ہے) کے خصوصی وفد کا خیرمقدم  کیا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ رسول ؐ وآل رسول علیھم السلام ہی دنیا و آخرت  دونوں میں کامیابی اور بلندیوں کے خواہاں مومنین  کے لئے ہادی اور نمونہ عمل ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ   طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ حصول علم میں بھرپور کوششیں کریں اس لئےکہ یہ مقدس واجب ہےاور ہر طرح  کی کوتاہیوں سے دور رہیں اوروہ  نسیان اور بھولنے کی عادت پرمباحثہ، مذاکرہ،مراجعہ کے ذریعہ غلبہ حاصل کریں انہوں نےحاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ   اچھائیوں سے محبت کیجئے اور دوسروں کے ساتھ  بھی خیر کو عملی طور پر یقینی  بنائیں اور دوسروں کی مدد  بھی کرتے رہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مدارس دارالزہراء  علیھا السلام کے تربیتی و تعلیمی اساتذہ کو انکی خدمات  پرمبارکباد  پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یتیموں کی خدمات  میں آپ کی کوششیں لائق قدر ہیں اور آپ لوگوں کی انہیں جاں فشانیوں  سے ہماری اولادیں مستقبل میں اپنے اور معاشرے میں عملی  اقدام کو یقینی  بنائیں گے اور کامیابیوں کی منزلیں طے کرینگے۔  
انوار نجفیہ  فاؤنڈیشن  کے سربراہ  اور مرکزی  دفتر کے  مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے فرمایا کہ  مدارس دار الزہراء علیھا السلام  میں نئے سال  کی تعلیمی  سرگرمیاں شروع  ہوچکی ہیں،مدارس کے اساتذہ،طلاب  مدرسے سے متعلق عہدیداران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تاکہ ان کی پدرانہ نصیحتیں سنیں اور اس پر عمل کرتے ہوئے بہتر انداز میں یتیموں کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے مزید فرمایا  کہ  مدارس دار الزہراء علیھا السلام  نے وزارتی امتحانات  میں مختلف علمی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہماری متعدد اولادوں نے کامیابیاں حاصل کرکے  یونیوسٹیوں میں داخلےلئے ہیں۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں