مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بصرہ کے قبائل کے سربراہان کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بصرہ کے قبائل کے سربراہان کا وفد



2/12/2021


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف)  نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں بصرہ  کے قبائل کے سربراہان کےوفد کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں  اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ ہمیں اپنے عقیدے سے تمسک کو مزید مضبوط  کرنا چاہئےاوراہلبیت علیھم السلام کے ارشادات،انکی سیرت  پاک کے سانچے  میں خود کو ڈھالنا چاہئے ساتھ ساتھ ان سے منسوب مناسبتوں کو ہمیں باقی رکھنا چاہئےاور ان کے دین کہ جو دین حق ہے کی نشر و اشاعت  میں  کسی طرح کی  کوتاہی نہیں برتنا چاہئے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ مومن  کو کم از کم روزانہ  ایک مرتبہ  اپنے نفس کا محاسبہ  کرنا چاہئے اور وہ اعمال و افعال جو انجام دیئے ہیں اس پر غور کرے اگر اس سےگناہ  سرزد  ہوئے  ہیں،اس نےغلطیاں کی ہیں تو اس پر نادم  ہوں دوبارہ اسے نہ کرنے کا عزم مصمم کریں  اور اپنی ان غیر شرعی  حرکتوں پرگریہ کریں اورپھر خدا سے توبہ کریں اور اگر  اعمال حسنہ انجام دیئے ہیں تو اس پر شکرِ خدا  بجا لائیں  تاکہ توفیقات میں مزید اضافہ ہو۔
 مذکورہ وفد نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں،ارشادات اور خصوصی  وقت  دینے پر شکریہ  اداکیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں