توبہ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ۔۔۔۔

توبہ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ۔۔۔۔



4/1/2022


پاکستان امریکہ سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

  شکاگو سکاٹ لینڈ کراچی اور لاہور سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ گناہ سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔اور اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر زائر امام حسین علیہ السلام کربلا نہ بدل سکا تو پھر وہ کہاں بدلے گا ،کربلاء میں تو حر بنتے ہیں۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں