حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی ہندوستانی سفارتخانہ بغداد میں ہندوستان کی آزادی کے پچھتر ۷۵ سال کے ضمن میں منعقدہ پروگرام میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی ہندوستانی سفارتخانہ بغداد میں ہندوستان کی آزادی کے پچھتر ۷۵ سال کے ضمن میں منعقدہ پروگرام میں شرکت



9/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  آن لائن   ہندوستانی سفارتخانہ بغداد  میں ہندوستان کی آزادی کے پچھتر ۷۵ سال  کے ضمن میں ہندوستان  کے  باہر زندگی  بسر کر رہے  ہندوستانیوں  سے مخصوص دن ( پرواسی دیوس ) میں شرکت فرمائی  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی  دام عزہ  نے اپنے  ویڈیو پیغام  میں  ہندوستانی  عوام ، حکومت ہندوستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  امن و استحکام اور خوشحالی  کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا  انہوں نے بغداد میں حکومتی نمائندے   محترم سفیر ہندوستان کو مبارکباد  بھی پیش کی ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ  ہندوستان  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا آبائی ملک ہے  اور وہاں مومنین بھی کثیر تعداد میں زندگی بسر کرتے ہیں  انہوں  نے مزید کہا  کہ   چند سال قبل وہ  ہندوستان گئے تھے  اور وہاں  ہندوستانی معاشرے میں متعدد ادیان و مذاہب و ثقافت  ہونے  کے باوجود  آپسی پُر امن زندگی   کا مشاہدہ  کیا ہے   ساتھ ساتھ وہ   وہ اپنے ملک   اسکی ترقی  اور مزید بہتری کے لئے  کوشاں ہیں  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے   خارجی  سرپرستی  سے ہندوستان  کو استقلال کی مبارکباد دیتے ہوئے  ان کے لئے  دائمی  سلامتی و ترقی کے  لئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا  ۔
انہوں نے  مزید فرمایا کہ   مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  ہمیشہ   ہندوستان سے آنے والے سرکاری و غیر سرکاری  وفود سے   عراق اور ہندوستان  کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات  کو مزید بہتر کرنے  پر تاکید فرماتے ہیں  تاکہ  اس کا فائدہ دونوں ملکوں کی عوام  اور دونوں  ملکوں کو پہنچے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں