مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل



13/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف میں  ملاقات  کو آئے    حرم حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام  کے سیکرٹری جنرل محترم سید عیسی خرسان دام عزہ  کا انکے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کرتے ہوئے  ان سے  اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ   عتبات عالیات اور مقامات  مقدسہ  میں خدمت  عظیم شرف ہے   اور جنہیں یہ شرف نصیب  ہوتا  ہے  توفیق الہی  سے  ہی  یہ ہوتا  ہے  اور یہ شرف صرف اسکے لئے  نہیں  ہے  بلکہ  اسکے  اجداد  اور اولادوں  کے لئے  بھی  یہ  شرف  ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف   نے فرمایا کہ  علوی  سادات  کو اللہ نے انہیں ان کے مقدس نسب کی وجہ سے صاحب شرف بنایا ہے  اور دنیا و آخرت میں  انہیں  بہت ساری امتیازی حیثیت سے نوازا ہے ان میں سے    دنیا  میں  ان کے گوشت  کو  درندوں  پر حرام قرار  دیا  ہے اور   آخرت  میں جنت  میں داخل  ہونے سے پہلے  اپنی دادی حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام   کی زیارت  سے مشرف ہونگے   اور یہ  عظیم الہی نعمت  ہے جسے اللہ  نے   ان  سے مختص کیا  ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  فرمایا  کہ   علوی سادات   دنیا  کا اشرف خاندان ہے   اور پوری دنیا میں  پھیلا  ہوا ہے   اور ظاہر ہے یہ  بھی  فضل الہی  ہے اور اس میں اہلبیت علیھم السلام  کی  نصرت ومدد  ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  مزید فرمایا کہ  عمومی طور پر  ہر طرح  کے عمل  میں متابعت کرنے والوں اور ذمہ داریوں کو چاہئے  کہ  اپنے عمل  کی  ادائیگی  میں  پُر عزم  اور نرم  ہوں  تاکہ  وہ اپنے عمل  کی  ادائیگی  میں  بہتر انداز میں  کامیاب ہو سکیں   اور اپنے اہداف تک پہنچ سکیں  اور یہ بھی ضروری ہے کہ  انہیں خلل   اور مشکلات  کا بھی  پتہ  ہو تاکہ  وہ انکے حلول  کو یقینی بنائے ۔
اپنی جانب سے  محترم سیکرٹری جنرل صاحب  نے  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف   کا انکی نصیحتوں اور قیمتی وقت  دینے  پر شکریہ  ادا کیا  ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں