نفس کا محاسبے کا حکم ہمیں ائمہ علیھم السلام نے دیا ہے

نفس کا محاسبے کا حکم ہمیں ائمہ علیھم السلام نے دیا ہے



14/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف میں   لبنان سے زیارت  کو آئے  مومنین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ نفس  کا محاسبے  کا حکم ہمیں ائمہ  علیھم السلام  نے  دیا  ہے   اور یہ اعلی  مراتب تقوی اور رضائے  الہی   کے حصول کا   بہترین راستہ ہے  ۔
انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے  ہوئے  فرمایا کہ   آپ  اہلبیت علیھم السلام  کی  سیرت  پاک اور ان کے اخلاق  کا خود کو پابند بنائیں رکھیں   اس لئے کہ  اہلبیت علیھم السلام  ہی  حقیقی اسلامِ محمدی   کے وارث  ہیں حق و حقانیت  اور دنیا و آخرت  کی  خوش بختیوں  کی  طرف  ہدایت  کے  روشن  چراغ  ہیں  ۔
اپنی جانب سے آئے  ہوئے  وفد  نے  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے  پر شکریہ ادا  کیا ۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں