مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آیۃ اللہ سید علوی بروجردی دام ظلہ الوارف

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آیۃ اللہ سید علوی بروجردی دام ظلہ الوارف



14/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف میں    حضرت آیۃ اللہ  سید علوی بروجردی  دام ظلہ الوارف کا ان کے وفد کے ہمراہ  استقبال کیا  ۔
 مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  فرمایا کہ   اسلام میں شعائر دینیہ  عمومی طور  پر  اور خصوصی طور پر شعائر امام حسین علیہ السلام   و شہادت حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام  کو باقی رکھنا   بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے   اس لئے  کہ  شعائر دینیہ  کی   حفاظت و  بقا  دین کی حفاظت و   بقا ہے۔
آپسی  گفتگو میں حوزہ علمیہ  نجف اشرف  کی  منزلت، اہمیت  اور صدیوں سے اسکی خدمات   پر تبادلہ خیال ہوا  حضرت آیۃ اللہ بروجردی دام ظلہ الوارف  نے   حوزہ علمیہ نجف اشرف کی منزلت و عظمت بیان کرتے ہوئے   اسکی جہادی تاریخ بھی بیان فرمایا اور فرمایا کہ   اس حوزے کے  مراجع  فقہاء علماء  اور وابستگان نے   دین اور اسکے ارکان کی حفاظت  کی  ہے ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں