مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے شرعی متولی حجۃ الاسلام علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی دام عزہ

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے شرعی متولی حجۃ الاسلام علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی دام عزہ



14/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف میں    حرم حضرت امام حسین علیہ  السلام  کے شرعی  متولی   حجۃ الاسلام علامہ  شیخ عبد المھدی کربلائی دام عزہ   کا خیر مقدم کیا اور مختلف شعبوں  میں انکی اور حرم مبارک  کے وابستگان کی خدمات  کو سراہا اور انہیں اس عظیم شرف پر مبارکباد پیش کی  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  فرمایا کہ  تقرب الہی  کا اشرف طریقہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے تمسک  ہے   اور زیارت امام حسین علیہ السلام  ایمانی  مقاصد میں اشرف ترین ہے ۔
اپنی جانب سے حجۃ الاسلام علامہ  شیخ عبد المھدی کربلائی دام عزہ    نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کا انکی نصیحتوں اور ارشادات پر شکریہ  ادا کیا ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں