جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی بقا دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بقا ہے

جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی بقا دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بقا ہے



27/3/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے حضرت  ام البنین علیہا السلام کی یاد کو باقی رکھنے کے لئے منعقدہ  مجلس عزا  میں شرکت فرمائی۔
اس مجلس کا انعقاد صوبہ بابل میں محلہ جبران کی ھیئت نے کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اس مجلس سے خطاب میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے محبان اہلبیت علیہم السلام کو تعزیت اور ان کے لیے سلام و دعاء پہچانے کے بعد  فرمایا  کہ امام حسین علیہ السلام کے خدمت گزار اور وفادار لوگ ہمیشہ سے نجف اشرف میں موجود مرجعیت کے مددگار تھے اور رہیں گے۔اور یہی دین ،عقیدے اور اخلاق کے محافظ ہیں اور عراقی معاشرے کودیگر  معاشروں کی عجیب و غریب  روایات  کے اختیار نہ کرنے کے متعلق بھی ان کا قائدانہ موقف  رہا ہے۔
یہی عجیب وغریب روایات ،اسلامی تشخص اور اصلی عربی شناخت کے حامل عراقی معاشرے کو لا دینیت اور اخلاق سے عاری کر رہی ہیں اور یہ چیز عراقی معاشرے کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔
پس  عراق اور اس کا اصلی تشخص  یہ ہے کہ  عراقی عوام  امام حسین علیہ السلام کے خدمت گزار اور ان کے وفا دار  ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مقاصد کے محافظ  ہیں۔
مزید برآں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کا پرچار دین کی مظلومیت کا پرچار ہے اور جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی بقا  دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی  بقا ہے۔
اس پر مستزاد یہ بھی  فرمایا کہ جناب ام البنین علیہا السلام کی عظمت اور مقام بہت بلند ہے کیونکہ انہوں نے اسلام کی حفاظت کے لیے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں قربان ہونے کے لیے اپنے چار لخت جگر پیش کئے  اورایثار اور قربانی کی عظیم مثال پیش کی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں