مرکزی دفتر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی طرف سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کی خصوصی نصیحت

مرکزی دفتر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی طرف سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کی خصوصی نصیحت



26/8/2022


مرکزی دفتر  مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ الوارف  نے  پاکستان میں حالیہ  سیلاب کے پیش نظر   مشکل حالات  کا سامنا کر رہے  مومنین کرام کی مدد کے لئے  اہل طاقت و صاحب استطاعت افراد کوخصوصی نصیحت   کی ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  مرکزی دفترسے جاری مہر شدہ بیان میں۲۷ محرم الحرام 1444 سے  دو ماہ تک حقوق شرعیہ صرف کرنے کی بھی عا م اجازت دی ہے  ۔
لہذا ضرورت  اس بات کی  ہے کہ  مومنین آپسی تعاون  کو بڑھاوا دیتے  ہوئے   مشکلات کا سامنا  کر رہے  بھائیوں  کی  بھرپور مدد کریں  ۔
مرکزی دفتر کی نصیحت کے مطابق  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف   کے وکلاء پورے پاکستان میں سخت گھڑی میں  ہر ممکنہ امداد کے لئے  حاضر ہیں، بیرون ملک  زندگی بسر ر رہے مومنین کا بھی فریضہ ہے کہ وہ بھی اس خدمت میں بھرپور شرکت کریں اورانہیں اس خدمت  میں کسی دشواریوں  کا اگر سامنا ہو تو  وہ پورے پاکستان  میں پھیلے  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کے وکلاء سے مدد لے سکتے  ہیں ان شاء اللہ  حتی المقدور  وہ بھی  آپ  کی خدمت  اور مدد اپنے لئے  شرف سمجھتے  ہوئے  انجام دینگے۔  پروردگار  مومنین  کے جان و مال  کی  حفاظت  فرمائے ۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں