مرکزی دفتر کی زیر نگرانی گمشدہ افراد کی خدمت کرنے والے ادارے کی پندرہویں سالانہ کانفرنس

زیارت اربعین کی تیاریوں کے پیش نظر

مرکزی دفتر کی زیر نگرانی گمشدہ افراد کی خدمت کرنے والے ادارے کی پندرہویں سالانہ کانفرنس



28/8/2022


مرکزی دفتر  مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیر نگرانی ہر سال کربلا مقدسہ پیدل چل کر زیارت کو جانے والے زائرین خاص کر گمشدگان کی خدمت کرنے کےلیے مخصوص ادارے نے مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ ،نجف اشرف کے گورنر ڈاکٹر ماجد الوائلی،ادارے کے مدیر الحاج حیدر محی الدین ،نجف اشرف کے پولیس کے شعبے کے سربراہ میجر جنرل باسم الاسدی ،عتبات عالیات کے نمائندگان کی موجودگی میں سالانہ پندرہویں کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
جس میں مختلف شعبوں کے آپسی تعاون سے زیارت اربعین کی عظیم نعمت اور اس با برکت اجتماع  کو کامیابی کے ساتھ منزل تکمیل تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مختلف اداروں کے درمیان تعاون قابل ستائش ہے شروع میں مختصر  پیمانےپر گمشدگان کی خدمت کے لیے اس ادارے نے کام شروع کیا تھا لیکن رفتہ رفتہ الحمد للہ اس کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا اور فی الحال امن و امان کی حفاظت اور گمشدگان کی خدمت میں اس کا اہم کردار ہے ، ملیونی زیارت میں گمشدہ افراد کو ان کے ساتھیوں سے ملانے اور ان کی راہنمائی کا  اہم عمل عراقی وزارت داخلہ ،عتبات عالیات ،مواصلات کی وزارت،وزارت صحت اور دیگر وزارتوں کے ساتھ تعاون سے انجام دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے اس سال گمشدگان کے لیے بنائے گئے کاونٹر میں زیارتی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے فرمایا کہ ان شاء اللہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی بروئے کار لایا جائے تا کہ عراق کے مختلف صوبوں اور دنیا کے کونے کونے سے آنے والے زائرین کی احسن سے احسن انداز میں خدمت ہو سکے ۔انہوں نے اس منصوبہ پر خدمت انجام دینے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور اس سال گزشتہ سالوں  کی مناسبت مزید کامیابی کے لیے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی ۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں