مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء کا خصوصی وفد

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء کا خصوصی وفد



28/11/2022


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام  کربلاء کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتےہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا
•لازمی طور پر تعلیمات اور فقہ اہلبیت علیھم السلام کی پابندی کی جائے رضائے الہی  تک پہنچنے کا یہ وسیلہ  ہے۔
•تقوی کے حصول کے لئے روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ ضروری  ہے  بلکہ  ہر وقت اپنے نفس کو محاسبے کی ترازو میں رکھیں۔
• آپ کے آباء و اجداد، آپ کی اولادیں اور اورآنے والی نسلیں خادم حضرت عباس علیہ السلام کے اس  آپ کے لقب پر فخر و مباہات کرینگی۔
• آپ کو حضرت عباس علیہ السلام کے اخلاق اور ان کی سیرت  کا زائرین کے ساتھ، معاشرے میں اور یہاں تک کہ  عمومی طور پر اپنے روز مرہ کے برتاؤ میں مظہر قرار دینا چاہئے  تاکہ آپ سچے مبلغ بن سکیں۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں