مرجع عالیقدرحضرت آية الله العظمى الشّيخ بشير حسين النّجفيّ دام ظلّه کی مرجع عالیقدرحضرت آية الله العظمى السيّد محمّد صادق الحسينيّ الروحانيّ قدّس سرّه کی رحلت پر تعزیت

مرجع عالیقدرحضرت آية الله العظمى الشّيخ بشير حسين النّجفيّ دام ظلّه کی مرجع عالیقدرحضرت آية الله العظمى السيّد محمّد صادق الحسينيّ الروحانيّ قدّس سرّه کی رحلت پر تعزیت



17/12/2022


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

الحمد لله ربّ العالمين والصّلاة والسّلام على خير بريّته محمّد وآله الميامين، واللعنة على شانئيهم أَجمعين..

قال الله سبحانه : ( الَّذِينَ إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ ) صدق الله العليّ العظيم

بڑے ہی  دکھ اور درد کے ساتھ ہمیں عالم کبیر مرجع دینی آية الله العظمى السّيّد محمّد صادق الحسينيّ الرّوحاني ( قدّس سرّه ) کی اس فانی دنیا سے ایک طویل عمر درس و تدریس، تالیف اور طلاب علوم دینیہ اور علماء کی تربیت میں گذارنے کے بعد انتقال کی خبر ملی، خدا نے ان کے لئےاپنے چُنے ہوئے لوگوں کا ٹھکانہ منتخب کیا اور اپنے جد امجد حضرت رسول الله ( صلّى الله عليه وآله ) اور اپنی جدہ طاہرہ حضرت الزهراء ( عليها السّلام ) کی آغوش شفقت اور اپنے محترم بھائی ہمارے مرحوم استاد مرجع عظیم آية الله العظمى السّيّد محمّد الرّوحاني ( قدّس سرّه ) کی مجلس کا انتخاب کیا، ہم اس مصیبت پر وليِّ الله الأَعظم ( أَرواحنا لتراب مقدمه الفداء )، تمام حوزات علمیہ،أَهل البيت ( عليهم السّلام ) کے پیروکاروں خاص کر ان کے خانوادے کی خدمت  میں تعزیت پیش کرتے ہیں.

خدا سے دعا گو ہیں کہ انہیں اپنی جوار رحمت سے نوازے بیشک وہ رحیم و کریم ہے.


النّجف الأَشرف

بشير حسين النّجفيّ

22 – ج1 – 1444 هجري




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں