شہداء اپنے جہاد اور قربانیوں میں مخلص تھے انہوں نے اپنی پاکیزہ جانوں ، اپنے پاک خون کو خدا کی رضا و خوشنودی ، مقامات مقدسہ ، انسان اور انسانیت اور عراق کے دفاع میں قربان کردیا

شہداء اپنے جہاد اور قربانیوں میں مخلص تھے انہوں نے اپنی پاکیزہ جانوں ، اپنے پاک خون کو خدا کی رضا و خوشنودی ، مقامات مقدسہ ، انسان اور انسانیت اور عراق کے دفاع میں قربان کردیا



4/1/2023


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے  فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف لڑی  جانے والی عظیم جنگ کی قیادت کرنے والے قائدین کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کی یاد کو باقی رکھنے  کی غرض سے حشد شعبی شعبہ نجف اشرف کے زیر اہتمام  منعقدہ تیسری برسی سے متعلقہ پروگرام میں شرکت فرمائی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائدین  کی شہادتوںکو یاد کرنے کے لئے  جمع ہوئے  ہیں کہ جنہیں اللہ  سبحانہ و تعالیٰ نے عصر حاضر کی طاقتور ترین حکومتوں کے ہاتھوں عظیم شہادت کے رتبے کے لیے چنا تھا۔
انہوں  نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ  شہداء اپنے جہاد اور قربانیوں میں مخلص تھے انہوں نے  اپنی پاکیزہ جانوں اور اپنے پاک خون کو اللہ تعالیٰ کی رضا ، مقامات مقدسہ، انسان اور انسانیت  اور سرزمین عراق کی حفاظت کے لیے وقف کردیا تھا  اور اسی کے دفاع میں قربان ہوگئے اور جام شہادت نوش کرکے سرخرو ہوئے   جو  امام  زمانہ عج کی عالمی حکومت عادلہ کے قیام اور اسکی راہ ہموار کرنے کا مقدمہ ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے  مزید فرمایا  کہ قائدین اور تمام شہداء کہ جنہوں نے مقامات مقدسہ ، عراق اور انسان و انسانیت کی حفاظت  اور اس کے دفاع میں اپنی پاکیزہ جانوں کی قربانیاں پیش کی وہ بارگاہ  خداوندی میں رائیگاں نہیں جائیں  گی ، ان کی قربانیاں کلمہ طیبہ  کی سربلندی اور حقیقی اسلامِ محمدی کے دفاع اور حفاظت میں تھی  اور بلا شک و شبہ ان کی یہ مشارکت مرجعیت نجف اشرف کی اس ندا؍ پر صدائے  لبیک تھی کہ جو مناسب وقت پر صحیح اور درست فیصلہ تھا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں