مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایران سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایران سے آئے ہوئے زائرین



3/2/2023


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے   زائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان  سے اپنی پدرانہ و ضروری نصیحتوں اور   ارشادات میں فرمایا کہ  
• صنف نسواں خاص کرمومنہ  خواتین خود کو اخلاق و  کردار حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام سے  مزین کریں اوراپنے واجبات کی ادائیگی  کی پابندی کے ساتھ ساتھ مکمل حجاب اسلامی  اور عفت و پاکیزگی کی پابندی  کو اپنے اوپر بہر صورت لازمی  قرار دیں۔
•  زائرین کو چاہئے  کہ وہ عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ  کی زیارات  کو اپنے لئے  نعمت سمجھیں اور واضح رہے کہ  زیارت کی قبولیت  کی نشانی  میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ زیارت  کے بعد زائر  میں مثبت تبدیلی  واقع ہو ۔
دوسری جانب آئے  ہوئے  وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کا قیمتی وقت دینے  اور پدرانہ نصیحتوں  پر شکریہ  ادا کیا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں