مومن حقیقی اسلام محمدی سے تعلق رکھنے کی بناء پر امین اور ذمہ دار ہے

مومن حقیقی اسلام محمدی سے تعلق رکھنے کی بناء پر امین اور ذمہ دار ہے

25/4/2023




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں  عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنے  کے لئے آئے ہوئے  مومنین کرام کے وفود کا خیر مقدم فرمایا  اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا  کہ مومن حقیقی اسلام محمدی سے تعلق رکھنے کی بناء پر امین بھی ہے اور ذمہ دار بھی کہ وہ دینی فرائض کی پابندی کرے اور ممانعتوں سے اجتناب کرے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  مومنین کرام کی عبادتوں خصوصا ان کے روزوں کی قبولیت  اور دشمنوں کے شر سے  ان کی حفاظت  کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا بھی فرمائی  ۔