لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت خدا کے نزدیک بہت بڑی حیثیت رکھتی ہے

لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت خدا کے نزدیک بہت بڑی حیثیت رکھتی ہے

2/5/2023




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں  ملاقات کو آئے عراق کے مشہور خطیب منبر حسینی  حجۃ الاسلام  سید علی طالقانی دام عزہ کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا  ۔
اس  ملاقات میں عراقی معاشرے کو بالعموم اور مومن نوجوانوں کو بالخصوص درپیش چیلنجوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حقیقی اسلام  محمدی کے دفاع، نوجوانوں کو منحرف افکار سے محفوظ رکھنے،  معارف اہل بیت علیہم السلام کو واضح کرنے اور دینی و قومی تشخص کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کو سراہا ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ معاشرے میں لوگوں کی رہنمائی  اور ہدایت  خدا کے نزدیک بہت بڑی حیثیت رکھتی ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی احادیث اس پر دلالت کرتی ہیں۔