نجف اشرف کل بھی علم و معرفت کا مرکز تھا ، آج بھی ہے اور ان شاء اللہ کل بھی رہے گا

نجف اشرف کل بھی علم و معرفت کا مرکز تھا ، آج بھی ہے اور ان شاء اللہ کل بھی رہے گا

7/5/2023




•انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کی نجف اشرف میں عالمی کتابوں کی نمائش میں شرکت
مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کی زیر نگرانی مختلف شعبوں میں مومنین کی خدمت کرنے والا ادارہ ( انوار النجفیہ فاؤنڈیشن/ شعبہ نشر و اشاعت  نے  نجف اشرف میں جاری عالمی کتابوں کی نمائش میں شرکت کر رہا ہے    جس میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی تصنیفات تالیفیں اور تحقیقیں اور جرائد شامل  ہیں  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کے  فرزند اور انوار النجفیہ  فاؤنڈیشن  کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  افتتاحی تقریب میں شرکت فرمائی  اور اپنے بیان میں فرمایا  کہ  نجف اشرف کل بھی علم ومعرفت کا مرکز تھا آج بھی ہے اور ان شاء  اللہ کل بھی رہیگا ، انہوں نے مزید کہا  کہ  اس طرح کی نمائش کا اہتمام  اہمیت کا حامل  ہے  انہوں نے انتظامی امور کو بھی سراہا  ۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ روزانہ صبح سے شام تک اور مسلسل دس دنوں تک چلنے والی نمائش میں تقریبا چودہ (14) ممالک کی شرکت ہے  ۔
دوسری جانب شعبہ  نشر و اشاعت کے مسؤل جناب سید محمد شرع  صاحب نے بتایا  کہ انوار النجفیہ  کا اسٹال پر عربی انگریزی اردو ھندی گجراتی ترکی فارسی اور آذری زبانوں میں کتابیں دستیاب ہیں ۔