مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر

26/11/2023




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں  بغداد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم محمد ذیشان احمدصاحب کا ان کے  وفد کےہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔
واضح رہے کہ موصوف سفیر بغداد میں اپنی خدمت کے آغاز پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں حاضر ہوئے تھے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان سفیر پر واضح کیا کہ  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں استحکام اور بہتری دونوں اسلامی مملکتوں کی عوام کے حق میں ہے ۔
دوسری  جانب  موصوف سفیر نے اپنی جانب سے بھرپور تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کراتے ہوئےحسنِ استقبال  پر ان کا شکریہ  ادا کیا۔