مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف سے علامہ شیخ أنور علی نجفی دام عزہ کی ملاقات 31/3/2025 ![]() |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے تشریف لائے وکیل مرجعیت حجۃ الإسلام والمسلمین علامہ شیخ أنور علی نجفی دام عزہ کا خیر مقدم فرمایا ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے موصوف کے والد حضرت حجۃ الإسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی (نور اللہ مرقدہ ) کی بلندی درجات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ میری یہی دعا ہے آپ کو اور آپ کے بھائیوں کو خدا مزید توفیق دے تاکہ والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے رہیں اور قوم و ملت کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے ۔ |