مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کے خدام کے وفد کا استقبال کیا۔

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کے خدام کے وفد کا استقبال کیا۔

20/5/2025





مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق  میں حرم حضرت  امام رضا علیہ  السلام مشہد مقدس ایران کے خدام کے وفد کا استقبال کیا جو اپنے ساتھ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے گنبد کا پرچم ساتھ لے کر آئے تھے ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مہمان وفد سے اپنے خطاب میں دینی و مذہبی و پدرانہ  نصیحتیں پیش کی اور مقامات مقدسہ  و عتبات عالیات  خاص طور پر حرم حضرت امام رضا علیہ  السلام کے خادموں کے کردار کو سراہا  کہ جو وہ  اعمال  مخلصانہ طور  پر رضائے  الٰہی  اور زائرین کرام  کی خدمت  اور ان کوسہولیت فراہم کرنے  کے لئے انجام دے رہے ہیں  ۔

دوسری جانب مہمان وفد نے  اپنی جانب سےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے لئے دعا ئیں پیش کی، اس دعا کے ساتھ کہ مؤمنین آپ کی برکتوں کے سایہ میں رہیں، اور اُنہوں نے پیش کی گئی نصیحتوں اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔