حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ ) نے حال ہی میں شہید ہونے والے جمہوریہ اسلامی ایران کے شہداء کی یاد میں منعقدہ مجلسِ عزاء میں شرکت فرمائی اور اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا

حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ ) نے حال ہی میں شہید ہونے والے جمہوریہ اسلامی ایران کے شہداء کی یاد میں منعقدہ مجلسِ عزاء میں شرکت فرمائی اور اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا

12/7/2025




•  شہداء کے لواحقین اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار 

•  پاکیزہ خون، جو راہِ حق میں بہایا گیا، درحقیقت امام حسین علیہ السلام کے اُس عظیم نہج کا تسلسل ہے جو ظلم و فساد کے مقابل قیام اور مزاحمت کی علامت ہے

نجف اشرف کے مسجد الحنانہ میں ایک پُرکیف اور روحانی ماحول میں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس  میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف )  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ   نے شرکت فرمائی۔

یہ مجلس امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیتِ اطہار علیہم السلام کی شہادت کی یاد میں منعقد کی گئی، جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو عقیدت کے ساتھ خراج پیش کیا گیا۔ اسی مجلس میں حال ہی میں شہید ہونے والے جمہوریہ اسلامی ایران کے شہداء کی ارواح کے لیے بھی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

الشیخ علی النجفی (دام تأییده)، نے مجلسِ عزاء میں شرکت فرمائی، جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے ان شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، جمہوریہ اسلامی ایران کے اُن مواقف کو سراہا جو اس نے امتِ مسلمہ کے اہم مسائل کی حمایت میں اپنائے، بالخصوص صہیونی غاصب حکومت کے مقابل ڈٹ جانے کے سلسلے میں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ پاکیزہ خون، جو راہِ حق میں بہایا گیا، درحقیقت امام حسین علیہ السلام کے اُس عظیم نہج کا تسلسل ہے جو ظلم و فساد کے مقابل قیام اور مزاحمت کی علامت ہے۔

اس مجلسِ عزاء میں متعدد علماء کرام، حوزہ علمیہ کے طلباء، اور مؤمنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں امتِ مسلمہ سے بلاؤں کے خاتمے، دنیا بھر کے مظلوموں کی نصرت، اور شعائرِ حسینیہ کے ہر سال احیاء کی توفیق کی دعا کی گئی—یہاں تک کہ امام مہدی المنتظر (عجّل الله فرجه الشريف) کے ظہور مبارک کا وقت آ جائے۔