چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت عبادت اوراخلاق کا بہترین وعمدہ اجتماع ہے جس میں مومنین سارے اختلافات اور ثقافتوں کوبھلاکرایک حسینی پرچم کے تلےجمع ہوتےہیں۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت عبادت اوراخلاق کا بہترین وعمدہ اجتماع ہے جس میں مومنین سارے اختلافات اور ثقافتوں کوبھلاکرایک حسینی پرچم کے تلےجمع ہوتےہیں۔

16/10/2020




زیارت پوری دنیا کےمومنین کےلئے فرحت اور ناصبیوں کے گلے میں پھنسی ہوئی ہڈی ہےساتھ ساتھ زیارت مومنین کے اتحاد و اتفاق اورقوت جبکہ ناصبیوں کی کمزوری کا مظہرہے۔


مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کےلئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالےزائرین کے ہمراہِ سفرہوتے ہوئے انکی خدمت میں مرجع عالی قدردام ظلہ  الوارف کی محبتیں اورانکا پیغام نقل فرمایا۔
 دیوانیہ میں اس عظیم ومقدس حسینی اجتماع سےخطاب کرتے  ہوئےانہوں نے فرمایا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  کی زیارت عبادت اوراخلاق کا بہترین وعمدہ اجتماع ہےجس میں  مومنین سارے اختلافات اورثقافتوں کوبھلاکرایک حسینی پرچم کے تلے جمع ہوتےہیں اورسارے زائرایک مقدس عنوان کے تحت جمع ہو تےہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ زیارت پوری  دنیا کےمومنین کےلئےفرحت اورناصبیوں کےگلےمیں پھنسی  ہوئی ہڈی ہے ساتھ ساتھ زیارت مومنین کےاتحاد واتفاق اور قوت جبکہ ناصبیوں کی کمزوری کا مظہرہےاسلئےکہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کےلئےمختلف شہروں اوردیہاتوں سےپاپیادہ زائرین کوجاتا دیکھ ناصبیوں کوانکی  شکست اورانکی کمزوری کا احساس کراتاہے اسلئے،مولا کے زائرین ناصبیوں کی تمام سازشوں کو اپنے قدموں تلے کچلتے  ہوئے عشق حسینی سےسرشارنجات کےراستےپرہرسال آپسی اتحاد واتفاق کے ساتھ  عمل پیرا ہوتےہیں۔
موصوف نے زائرین کے خدمت گذاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کربلاء مقدسہ کا یہ راستہ دروس وعبرتوں سے بھرا ہوا ہے اسلئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس سے کسب فیض کریں   اور تقوی کےمراحل میں بہتری میں یہ ہماری مددگار ثابت ہو مزید یہ ہمارے ایمان کو مزید پختہ کرنے اوراخلاق کے بلند درجے تک پہنچنے میں ہماری مددگار ہو۔  
انہوں نے مزید فرمایا کہ تعاون، ایثار و قربانی، بھائی چارگی، غیرت وحمیت، شجاعت وکرم یہ وہ ساری صفات ہیں کہ مشکل   سے ایک وقت میں جمع ہوتی ہیں لیکن سالانہ اس حسینی  اجتماع میں  یہ سب ایک وقت میں جمع ہوتی ہیں اور مکارم اخلاق کی اعلی مثال  یہ حسینی اجتماع پیش کرتا ہے۔