زیارتوں کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ زائرکے سلوک اوراخلاق میں مثبت تبدیلی آئے

زیارتوں کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ زائرکے سلوک اوراخلاق میں مثبت تبدیلی آئے

1/11/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں شام  سےزیارت کوآئےزائرین کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات میں فرمایا کہ سچا مومن وہی ہے کہ جوحقیقی اسلام محمدی کہ جسے محمد وآل محمد علیھم السلام نے ہمیں بتایا ہے  کا پابند ہو۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ ہرانسان کوچاہئےکہ تقوی   میں بلند مرتبے پرپہنچنے کی کوششیں کرتا رہے تاکہ رضائے  خداوندی کےحصول کا راستہ ہمواربنےاوردنیا و آخرت میں وہ ایک کامیاب انسان بن سکے۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ سچا مومن اپنے ایمان، اپنی عبادتوں اورالہی  قوانین کی پاسداری کرتا ہے تاکہ معاشرے میں امن واستقرار باقی رہےاور ظاہرہے جب تک اہلبیت علیھم السلام کے بتائےہوئےراستے  کی پابندی نہیں کی جائےگی اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہے۔  
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ مومنین کرام کو  سیرت محمد وآل محمد علیھم السلام سےواقف ہونا ضروری ہےساتھ ساتھ اِسے اپنے اخلاق و کرداراور سلوک سےمعاشرے میں نشرکرنا چاہئےتاکہ ہم میں سے ہرایک فرد مشن آل محمد علیھم السلام کا مبلغ ہواوردنیا پرانکےعظیم مشن کو مزید واضح کیا جاسکے، اہل بیت  علیھم السلام کے بتائےہوئےراستےکا پابند انسان پورے معاشرے کے لئےنمونہ عمل ہےتاکہ لوگ اسکی اقتدا کریں اوراچھائی وبھلائی سب کا مقدربنے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا آئے ہوئےوفد نےنصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کیا۔