دفترمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی جانب سے شام میں مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کے لئے کنویں کھودنے کا حکم

دفترمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی جانب سے شام میں مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کے لئے کنویں کھودنے کا حکم

20/12/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت  میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے  مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔

  مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کے لبنان اورشام میں وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ نے بیان فرمایا کہ  اس منصوبے پرعمل شخصی طور پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کے حکم اورلبنان کے دفتر کی زیر نگرانی شروع کیا گیا ہےاوربیروت دفتر  کےمدیرحجۃ الاسلام سید ناجی عطوی دام عزہ کو شام کے حمص کے  بعض جگہوں پراس منصوبے کی نگرانی اور وہاں کی حالیہ صورتحال   سےمکمل آگاہی کے لئےبھیجا ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ منصوبہ انسانی اقدارکی بناء پرانجام دیا جا رہا ہے تاکہ ان  جگہوں پر انسانی زندگی جو مدتوں سے مشاکل کا سامنا کر رہی ہے اسے ختم کیا جاسکےاور زندگانی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 حجۃ الاسلام سید ناجی عطوی دام عزہ نے بیان کیا کہ وہ خود حمص  کےمختلف مواقع کا دورہ کررہے ہیں تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے انجام پذیرہوانہوں نےبتایا کہ پہلا کنواں جنینات کےعلاقےمیں کھودا جا چکا ہے۔ انہوں نےمزید  بیان کیا کہ اس سے بہت سے گھرانوں  کی مدد ہوگی اور زندگی گذارنے میں انہیں مدد ملےگی۔