مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں قبیلہ بنی حسن کےافراد

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں قبیلہ بنی حسن کےافراد

15/1/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر  نجف اشرف میں بغداد مدینۃ الصدر سےآئےہوئےقبیلہ بنی حسن کےافراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ عراق اسلام کا مرکز  ہےاور یہی حضرت امام مہدی عج کی حکومت الہیہ کا مرکزہونےکےساتھ ساتھ پوری دنیا میں انسانی معاشرے کی بھلائی کےلئےالہی منشورکی تطبیق کا مرکز بھی ہے۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےبارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی کہ مومنین دشمنوں کےشر سےمحفوظ رہیں اور خدا شیعوں کے خلاف دشمنوں کی ساری سازشوں کوناکام کرے۔  
اپنی جانب سےآئے ہوئےوفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینےاور نصیحتوں پرشکریہ اداکیا۔