حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام دین کے لئے قربان ہوگئیں اور صحیح عقائد کا دفاع کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا

حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام دین کے لئے قربان ہوگئیں اور صحیح عقائد کا دفاع کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا

18/1/2021




جائےاوراسےبرنامہ حیات قرار دیں
ہمارے شہیدوں نے عقیدے،مقامات مقدسہ اور پوری امت مسلمہ کے دفاع میں اپنی مقدس جانوں اورمقدس خون کا نذرانہ پیش کیا


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبمناسبت  شہادت حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام وپہلی برسی شہداء فتح وظفرجبلہ بابل میں منعقدہ  پہلی فاطمیہ کانفرنس میں شرکت فرمائی اور حاضرین سےخطاب فرمایا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنےخطاب میں فرمایا کہ  جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام انحرافات کا مقابلہ کرتے ہوئے دین اور عقیدے کے دفاع میں قربان ہوگئیں اورحقیقی اسلام محمدی کےدفاع میں جام شہادت نوش فرمایا۔
انہوں نےفرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہےکہ انکی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائےاورانکی سیرتِ مبارکہ کواپنی زندگی اور پورے  معاشرے کے لئے ایک نمونہ عمل کے طور پرنافذ کیا جائےاور  ہمارے عقائد، حق کے دفاع، امربالمعروف و نہی عن المنکرمیں ہم سب کےلئے جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نمونہ عمل ہوں۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمزید فرمایا کہ شہداء فتح وظفر نےدنیا کی مضبوط ترین طاقت کواپنے ایمان اور بہادری سےشکست دیا اورعقیدے، مقامات مقدسہ اور امت  مسلمہ کی حفاظت اور ان کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا، ہمارے شہداء کے پاک خون آنے والی  نسلوں کے لئے ایک عظیم مدرسہ کی حیثیت رکھتے ہیں کہ جہاں وہ سیکھیں گےکہ صحیح اورسچا عقیدہ کیا ہےاوراسی پران کی تربیت  ہوگی تو وہ بخوبی واقف رہیں گے کہ حقیقی اسلام محمدی کے دفاع کا یہی صحیح راستہ ہے اور شہادت عظیم شرف ہے اور ہمارے  شہداء  بارگاہ خداوندی میں زندہ ہیں اور رزق حاصل کرتے ہیں اور یقینا بارگاہ خداوندی میں یہ عظیم مرتبے کا حامل ہے۔