جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت اسلام اورپوری انسانیت کی مصیبت ہے

جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت اسلام اورپوری انسانیت کی مصیبت ہے

18/1/2021




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں جلوس فاطمیہ  میں شرکت  فرمائی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ شہادت جناب فاطمہ  زہراء علیھا السلام کا شیعوں کے نزدیک خاص مقام اوراہمیت ہے  اسلئے کہ رسول اللہ ؐ کی شہادت کے بعد اہلبیت علیھم السلام پر پڑنے  والی عظیم مصیبت ہےاور خاندان عصمت و طہارت  پر پڑنے والی مصیبتوں کی ابتداء  یہی سے ہوئی ہے، انہوں نےفرمایا کہ ظلم کی مخالفت اور مقابلے میں  جناب فاطمہ زہراء  علیھا السلام  کے مواقف  درحقیقت اسلام اور الہی نظام کو اس کے صحیح  راستے سے  بھٹکانے کی کاششوں کا مقابلہ ہے۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام  کی مصیبت  اسلام  اور پوری انسانیت کی مصیبت ہےاور انسانیت کو انصاف و عدالت  امام زمانہ عج کے ظہور مبارک کے بغیر نہیں ملے گا۔