مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت الله العظمى الحاج حافظ بشيرحسين النجفي(دام ظله الوارف) نجف اشرف کا بغداد میں ہوئےدہشت گردانہ حملےکی شدید مذمت

مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت الله العظمى الحاج حافظ بشيرحسين النجفي(دام ظله الوارف) نجف اشرف کا بغداد میں ہوئےدہشت گردانہ حملےکی شدید مذمت

22/1/2021




بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
(الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔

 غم واندوہ کےعالم میں بغداد میں باب شرقی کے بازارمیں وحشیانہ  ومجرمانہ دہشت گردانہ حملوں کے نتیجےمیں بےگناہ شہداء کی رحلت کی خبرملی فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
 ہم اس وحشیانہ اورمجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتےہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ انہیں صبرمرحمت فرمائےاور زخمیوں کو جلد از جلد شفایابی سےہمکنارکرے بیشک وہی دعاؤں کو مستجاب کرنے والا ہے،
ہمیں عراقی عوام میں سے مخلصین خاص کرمخلص مسلح تنظیموں سےوابستہ افراد کی مدد کے لئے کھڑے ہوجانا چاہئےاورانہیں دعوت دیں کہ وہ پوری ایمانداری،لگن اوراخلاص کے ساتھ اس مجرمانہ حملوں کےمحرک اوراسے انجام دینے والوں کو بے نقاب کریں تاکہ آئندہ ایسے کسی حملوں کو روکا جا سکے۔
بغیرکسی شک و شبہ کےمظلوم عراقی عوام میں سے ہر فرد کو شرعی اوروطنی واجب سمجھتےہوئےمسلح تنظیموں کی مدد کرنا چاہئے،مجروح عراق کے دشمنوں کو خبر ہونی چاہئے کہ یہی مظلوم عراقی عوام ان کے لئے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی اوراس وطن کے مخلصین چاہے انہیں جیسی بھی قربانی دینا پڑے اس کے دفاع میں کوتاہی نہیں کریں گے (إِنَّ اللّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ).