حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا آیت اللہ سید باقرالحکیم طاب ثراہ کی مجلس برسی کےمشارکین سےخطاب

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا آیت اللہ سید باقرالحکیم طاب ثراہ کی مجلس برسی کےمشارکین سےخطاب

20/2/2021




  مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے  مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےآیت اللہ سید باقر الحکیم طاب ثراہ کی شہادت کی برسی کے موقع پرنجف اشرف میں شہید کےمرقد مبارک میں منعقدہ مجلس میں شرکت فرمائی اورحاضرین سےخطاب فرمایا۔
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےحاضرین سےخطاب  کرتے ہوئےفرمایا کہ شریعت اسلامی اوراسکےمحافظین و محامین رسول اللہؐ کی رحلت سےآج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کےزد پرہیں۔
موصوف نےبیان کیا کہ متعدد بیانوں سے یہ واضح کرچکے  ہیں کہ عراق میں امنیت کے شعبےمیں جو مشکلات ہیں اس میں حکومت کی تقصیراورمخلصین کومیدان سےباہرکرنا ایک اہم سبب ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمرکزی دفترکے بیان  کی تلاوت کرتےہوئےفرمایا کہ رسول اللہ  ؐکی المناک رحلت سے لیکرہرزمانے میں ہرجگہ اوراب تک شریعت اسلامی اوراس  کےمحافظین دنیا میں فتنہ وفساد پھیلانے والےظالموں اور شیطانوں کےزد پر ہیں اور وہ نفس محترمہ اورمقامات مقدسہ  کی حرمت کی فکرکئےبغیرمحافظین کوختم کرنے کےمواقع کی تلاش میں رہتےہیں۔
ہم آج اس عظیم شہادت کو یاد کررہےہیں جس میں بزدلانہ و مجرمانہ دہشت گردانہ حملےکی وجہ سےحضرت آیت اللہ سید محمد باقرالحکیم طاب ثراہ اوران کےہمرکاب شہداء کی شہادت   ہوئی پروردگارظالموں کا محاسبہ کر، مجرمانہ حملےمیں ہمارے عزیز شہید اوران کےساتھی شہداء کےخون کا بدلےلے، پروردگارانکےدرجات مزید بلند کراور انہیں کربلاء کےشہیدوں میں شمارکر،جب وہ اپنے ہی خون میں لت پھت   سربلند،خدا،اپنے جد رسول اللہؐ وامیرالمؤمنین علیہ السلام کے حضورپیش ہونگےتو یقینا اپنےاجداد کی شفاعت، ان کا عطف اوران کی جانب سےخیرمقدمی ان کا مقدرہوگی اوررحمت الہی  ان کے شامل حال ہوگی ہمارا سلام ہو شہید اور تمام صالحین  بندوں پر۔
اسی ضمن میں موصوف نے بغداد میں بھی شہید کی یاد میں  منعقدہ برسی کی مجلس میں شرکت فرمائی اورصحافیوں سے  خطاب کرتےہوئےفرمایا کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے عراقیوں نےمسلسل قربانیاں پیش کی ہیں ہمارےعزیزشہید نے  طویل عرصے تک ظالم وجابر وڈکٹیٹرصدامی حکومت کےخلاف  جدوجہد کیااوراس ظالم حکومت کےزوال کے بعد اپنی جان کی  عظیم قربانی پیش کرنےوالوں میں وہ اولین میں سےتھےیہ سب پرواضح رہےکہ عراق کے شہداء اپنےاہل وطن کےلئےہمیشہ نورکی مانند رہیںگےاورانکومنورکرتےرہینگے۔