مرجعیت عظمی رمضان المبارک کا احیا کیسے کرتی ہے

مرجعیت عظمی رمضان المبارک کا احیا کیسے کرتی ہے

17/4/2021




ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے. جس کو ہر مومن اپنی بساط کے مطابق عبادت خدا میں گذارتا ہے. مگر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں اس کا احیا اسطرح ہوتا ہے کہ ہر رات دعاے افتتاح کی تلاوت کی جاتی ہے. اس کے بعد حجت الاسلام شیخ علا کعبی مجلس پڑھتے ہیں جس میں مرجع عالی قدر دام ظلہ خود شریک ہوتے ہیں.اور آپ کے علاوہ نجف اشرف کے مومنین فضلاء علماء اور طلاب کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے. مجلس میں ماہ رمضان کی عظمت سیرت اھل بیت علیہم السلام اخلاق اورمصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کیے جاتے ہیں. اس مجلس کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہیں اور اپنی نصیحت سے ان کو فیضیاب کرتے ہیں. خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اس سلسلے کو تا قیامت جاری رکھے اور مرجع عالی قدر دام ظلہ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے  آمین.