ہم زمانہ غیبت میں زندگی بسرکررہےہیں اس زمانےمیں افضل عمل امام عج کےظہورکا انتظارہےاورواجبات کی اس طرح ادائیگی ہےکہ جوہمیں اپنے زمانےکےامام عج سےقریب کئےرہے۔

ہم زمانہ غیبت میں زندگی بسرکررہےہیں اس زمانےمیں افضل عمل امام عج کےظہورکا انتظارہےاورواجبات کی اس طرح ادائیگی ہےکہ جوہمیں اپنے زمانےکےامام عج سےقریب کئےرہے۔

18/4/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےکربلاء مقدسہ میں مومنین کے اجتماع سےخطاب کیا اورمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اورانکی دعائیں ان تک نقل فرمائیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمومنین کےاجتماع سے  خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ کربلاء میں مومنین کی حاضری کی بڑی اہمیت ہےاورخدا کےنزدیک جو ان کا مرتبہ اوراجرہےاسےخدا ہی  جانتا ہےاسی ضمن میں انہوں نےزیارت حضرت امام حسین علیہ  السلام کےاجرکو بیان کیا۔
انہوں نےاپنےخطاب میں مزید فرمایا کہ ہم غیبت امام زمانہ عج کے  زمانےمیں زندگی بسرکررہے ہیں اوراس زمانےمیں امام عج کے  ظہورکا انتظارافضل اعمال میں سےہےاوربلا شک و شبہ واجبات کی  صحیح انداز میں ادائیگی ہمیں امام زمانہ عج کےقریب بنائےرکھتی ہے بلکہ ان کےقلب مقدس کوخوشی وسرورسے بھر دیتی ہےاس لئے  ہمیں حسن خلق کا مظاہرہ کرنا چاہئےزبانوں کو ناجائزاشیاء سےپاک رکھنا چاہئے۔ اوامرالہیہ کی پابندی کرنا چاہئےاورجن جن چیزوں سے خدا نےہمیں منع کیا ہے بہرصورت اس سےخودکو دوررکھنا چاہئے۔