عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں اہلبیت علیھم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کےعکاس ہیں لہذا انکے افکاراوران کے بتائےہوئےراستوں کی پابندی کریں

عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں اہلبیت علیھم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کےعکاس ہیں لہذا انکے افکاراوران کے بتائےہوئےراستوں کی پابندی کریں

26/5/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں لبنان سے  زیارت کو آئےمومنین کا خیرمقدم کرتےہوئےان  سےپدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات  میں فرمایا کہ عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی  زیارتیں قربۃ الی اللہ ہونی چاہئےاور یہ ذہن نشین ہونا چاہئےکہ یہ زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ یہ زیارتیں فرد اور معاشرے میں مثبت تبدیلی میں مددگارہو اسکے لئےزائرکو چاہئےکہ خدا کے سامنےاپنےگناہوں کا اعتراف کرے اورمعصومین علیھم السلام   کو گواہ بناکر ہمیشہ کےلئےاسےترک کرنے کا عزم مصمم کرے اور جب زائرمیں مثبت تبدیلی ہوگی تو یہ اسکی زیارت کی قبولیت کی  نشانیوں میں سےہے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےاہلبیت علیھم السلام سے تمسک کو مزید مضبوط کرنے پرزوردیتے ہوئےفرمایا کہ ان کے بتائےہوئے راستوں کی پابندی کریں خود کوان کےافکارکےسانچے میں ڈھالیں اس لئےکہ اہلبیت علیھم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کےعکاس ہیں   اوران سےتمسک میں ہی دنیا وآخرت کی سعادت ہے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ہرمومن کو لازمی  طورپرروزانہ کم ازکم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا چاہئےاور   جوغلطیاں اس سےسرزد ہوئی ہیں انکی نشاندہی کرکےاسکو دور  کرےاورخدا سےتوبہ طلب کرے اوراس پرندامت کا اظہارکرے اوراگر  نیک اعمال وافعال انجام دیئےہیں توخدا کا شکربجا لائےتاکہ اسکی توفیقات میں مزید اضافہ ہو۔