مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں اسلامی جمہوری پاکستان کے وزیرخارجہ جناب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی صاحب

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں اسلامی جمہوری پاکستان کے وزیرخارجہ جناب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی صاحب

30/5/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف  میں اسلامی جمہوری پاکستان کےوزیرخارجہ جناب مخدوم شاہ   محمود حسین قریشی صاحب اورانکےہمراہ وفد کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنےخطاب میں امت مسلمہ کواپنی صف کو منظم کرنےپرتاکید فرماتےہوئےبیان کیاکہ اسلامی مملکتوں کو باہمی تعلقات کومزید فروغ دینےکی انتھک کوششیں کرنا چاہئے   اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل میں ان کےمواقف اور اتجاہات  متحد ہونےچاہئیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےعراق اورپاکستان کے  درمیان باہمی تعلقات کومزید فروغ دینےپرزوردیتےہوئےفرمایا کہ اسمیں دونوں ملکوں کودونوں ملکوں اوروہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتےہوئےباہمی تعلقات کومزید بہتر کرنےکےلئےمشترک کوششیں کرنا چاہئےاورعوام کی خدمت  کا سلسلہ جاری رکھنا فریضہ ہے،انہوں نےدونوں ملکوں کے  درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہترکرنےپرتاکید فرماتےہوئے  کہا کہ اس سےدونوں ملکوں کےاقتصاد اورتجارت کو فروغ  ملےگا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق کےلئےضروری ہے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےحکومت پاکستان اور عہدیداروں کودعوت دی کہ وہ عوام سےجڑے مسائل پر خصوصی توجہ دیں اورانکی ضرورتوں کو پورا کریں ساتھ ساتھ انکی آرزووں اورانکےمستقبل کی امیدوں کو جدیت سے پورا کرنے کی  پوری کوشش کریں اور ان حکومتی عہدیداروں اورذمہ داروں کو یہ پتہ ہوناچاہئےکہ ان کا منصب عوام کی خدمت اورانکی امانت ہے، انہوں نےمزید فرمایا کہ ہران  حرکتوں اورتحرکات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں کہ جو اس کریم عوام  کی صف کو منتشرکرنا چاہتی ہیں یا تفرقے تطرف اورشدت پسندی کو پنپنے دیتی ہیں۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےعراق میں مقیم پاکستانیوں   پربھی خصوصی توجہ دینےاورانکی مشکلات کوحل کرنےکی  دعوت دی۔
انہوں نےفرمایا کہ تمام مشکلات کوحل کیا جائےاورپاکستان کی خارجہ پالیسی کومزید بہتربنایاجائےاورایک فعال ڈپلومیٹک عمل  کےذریعہ اسلامی مملکتوں اور پوری دنیا کےساتھ تعلقات کو بہترکیا جائے۔
اپنی جانب سےمحترم مہمان وزیرنے مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اورحسن استقبال پرشکریہ ادا کیا اورعراق کی اپنی حالیہ زیارت کے نتائج بھی انکی خدمت  میں پیش کئے۔
اسی ضمن میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مہمان محترم وزیر سےاپنی گفتگو میں امت مسلمہ اورپورے بر صغیرخاص کرپاکستان اورافغانستان کی حالیہ حالت پرتبادلہ خیال  کیااوراس بات پرزوردیا کہ ملکوں کی سیاستوں میں عوام کی  ضرورتوں کومد نظررکھ کربہتری لائی جائےاورعراق کےساتھ  تعلقات کومزید بہترکئےجائیں۔
 مذکورہ ملاقات میں پاکستان میں عراق کے سفیراورعراق میں  پاکستان کےسفیرنےبھی شرکت فرمائی۔