اپنےنفس کا محاسبہ کرنا مومنین کاشعارہےاور یہ قبولیت اعمال اور تقوی کی ابتدائی منزل ہے 6/6/2021 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف عراق میں صوبہ واسط اورذی قارسےزیارت کو آئےمومنین کرام کے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ ہرعبادت اورعمل کی اساس تقوی ہےعبادتوں اوراعمال صالحہ کی قبولیت تقوے سےمرتبط ہے،انسان لاکھ عبادتیں کرلےان کےاعمال اس وقت تک قبولیت کی صلاحیت نہیں رکھتےجب تک کہ ان کی اساس تقوی نہ ہو، انہوں نےفرمایا کہ محورنجات اور خداکی قربت اوراسکی رحمت کا استحقاق تقوی ہےاسلئے ہمیں امیر المومنین حضرت علی بن ابیطالب علیھما السلام کی اقتداء کرنا چاہئے،ان کے بتائےہوئے فرامین کی پابندی کرنا چاہئےاورانکے تقوے سے شفقت اور شفاعت طلب کرناچاہئےاسلئے کہ وہ ( حضرت امیر المومنین علیہ السلام ) متقیوں کےامام ؑ ہیں۔ |